اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے اپنے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے ایک انٹرویو میں ابھی نشرنہیں ہوا کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے پاس ہروہ طاقت جو دشمن سوچ سکتاہے یا جہاں تک اس کی فکر بھی نہيں پہنچ سکتی موجود ہے.
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی حکومت کے انٹلیجنس ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس انواع و اقسام کے نئے ہتھیار پہنچ گئے ہيں جو مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے دوران مقابل فریق کے حوصلے پست کرسکتے ہيں.
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے اپنے اس انٹرویو میں حزب اللہ کے اندر صہیونی حکومت کے کچھ جاسوسوں کا پتہ لگالئے جانے سے متعلق ابہامات اور اس سلسلے میں پائي جانےوالی خبروں کی بھی وضاحت کی ہے - سید حسن نصراللہ نے اپنے اس انٹرویو میں شام اورعراق کی صورتحال اور اسی طرح سعودی عرب ، ایران اور بحرین کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے -
سید حسن نصراللہ نے وہابیت کےمسئلے اوراسی طرح حزب اللہ اور لبنان کی المستقبل پارٹی کے درمیان جاری بات چیت کے بارےمیں گفتگو کی ہے.
.......
/169